رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف محض 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین فلک بوس چھکوں سے ناٹ آؤٹ 60 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلنے والے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے اسٹار بلے باز یوسف پٹھان نے کہا کہ انہیں آخر تک جیت کا یقین تھا ۔
پٹھان
نے یہ اننگز ایسے وقت کھیلی جب کولکاتہ کی اننگز لڑكھڑائي ہوئی تھی۔
انہوں نے میچ میں 60 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے ہوئے آندرے رسل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت کی اور میچ کو یک طرفہ طور پر اپنی ٹیم کے حق میں کرلیا۔